وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ کی ملاقات

85

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ نے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران میری ٹائم سکیورٹی کے علاوہ دیگر اہم امور زیر بحث آئے ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی بھی موجود تھے ۔