وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

121

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ایک عارضی عمل تھا اور امید ہے کہ جلد ہی اسے کنٹرول کر لیا جائے گا۔ وہ غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دے رہے تھے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر نشاندہی کی کہ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ بلیک مارکیٹ کی وجہ سے ہوا ہے اور حکومت کو جلد ہی ڈالر کی قدر میں کمی کا یقین بھی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا جائزہ لیا گیا اور اسے موثر طریقے سے کنٹرول کیا گیا۔