وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شیکسین چن سے ملاقات

126

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر شیکسین چن سے فلپائن میں ملاقات کی۔

دونوں اطراف نے پاکستان میں جاری ایشیائی ترقیاتی پورٹ فولیو پر تبادلہ خیال کیا جس میں بڑے اقتصادی شعبوں میں پراجیکٹ فنانس، پالیسی پر مبنی فنانسنگ اور مختلف شعبوں کے لیے تکنیکی مدد کی ضروریات شامل تھیں۔