وفاقی وزیر برائے امور کشمیرانجینئر امیر مقام کا سینئر صحافی فدا عدیل کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

142

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران و صدر مسلم لیگ (ن )خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی فدا عدیل کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔