وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیر زادہ سے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر بختیور کی ملاقات

62

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیر زادہ سے بدھ کو یہاں اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی ( یواین ایف پی اے ) کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر بختیور نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران انہوں نے انسانی حقوق سے متعلقہ مختلف معاملات اور انسانی حقو ق میں پیش رفت کے لئے مشترکہ کوششوں کی حکمت عملیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئر پرسن نیلوفر بختیار بھی موجود تھیں ۔