وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری کی دیوالی پر ہندوبرادری کو مبارکباد

56

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے ہندوبرادری کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے ہندوبرادری اور ہندومت کے پیروکاروں کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی ۔