وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ٹویٹ

155

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ احسن اقبال بھولنے کی بیماری کا شکار ہیں ،ان کی حکومت نے انتخابی اصلاحات کی کوشش الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعہ نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ذریعے کی۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے لئے اصل تکلیف یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ نظام کو شفاف بنانے کیلئے کسی بھی طرح کی تبدیلی انتخابات میں ان کی ہیرا پھیری کی پرانی تکنیک کو ختم کردے گی۔