وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کی ارشد شریف کے قتل کی مذمت

162
Shazia Murry

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں شفاف تحقیقات کا انتظار رہے گا، ملتان اور ملیر سے پیپلز پارٹی کے دونوں نومنتخب اراکین نے جھوٹ سے مقابلہ کیا، جب تک جھوٹ ختم نہیں ہوگا معاشرے کا گندم صاف نہیں ہوگا۔

پیر کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ امید ہے تحقیقات مکمل طور پر شفاف ہوں گی، ہم ان کے لواحقین کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہمارے دو ارکان نے حلف اٹھایا ہے اور اس سے قبل خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خاتون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اولاد والے ہیں، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ہمارے معاشرے میں بدتمیزی پھیلے۔ انہوں نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی اور کہا کہ مضبوط اور مستحکم معاشرہ کی تشکیل کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے۔