وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

106
APP14-18 HYDERABAD: April 18 – Federal Minister for Planning & Development Ahsan Iqbal addressing during three-day International Conference China-Pakistan Economic Corridor Political Economic and Social Perceptive at Pharmacy Auditorium University of Sindh Jamshoro. APP Photo by Akram Ali

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا جامعہ سندھ جامشورو میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فوائد و اہمیت کے حوالے سے تین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

حیدر آباد ۔ 18اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے،موجودہ حکومت نے پاکستان میں سی پیک کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے بڑے مواقع فراہم کیے ہیں، جس سے مستقبل قریب میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،بھارتی حکومت کو بھی آگے چل کر اس میں شامل ہونا پڑے گا،حکومت آئندہ تین سال میں ملک کے ہر ضلع میں جامعات و کیمپسز قائم کرے گی۔ آئندہ مالی بجٹ میں جامعہ سندھ کو اچھامالی پیکج دیا جائے گا تاکہ ملک کی اس قدیم تعلیمی ادارے کو مزید ترقی دلائی جا سکے جبکہ جامعہ سندھ کی خصوصی گرانٹ کے لیے وزیراعظم پاکستان سے بھی درخواست کی جائے گی، قوم آخری بار گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کی تنگی بھگت رہی ہے، تاہم اگلے سال سے سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ مزید بجلی آجائے گی اور ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ سندھ جامشورو میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فوائد و اہمیت کے حوالے سے منعقد کردہ تین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔