وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین کی ہرنائی میں مزدور کیمپ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

250

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین نے ہرنائی میں مزدور کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں پر حملہ ایک بزدلانہ عمل ہے ۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا جلد سراغ لگایا جائے گا،مشکل کی اس گھڑی میں ہم زخمیوں اور شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔