29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی بھارت کے...

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل پر قوم کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس آپریشن نے جنگ بندی اور بین الاقوامی سفارتی مصروفیات کو فعال کرنے بشمول امریکہ کی مداخلت نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے عالمی توجہ مبذول کرائی۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے کامیاب فضائی حملوں نے دشمن کو بھرپور اور بروقت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص اب ہمارے قومی اتحاد اور فوجی طاقت کی علامت بن گیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے اس آپریشن کو پاکستان کی جانب سے ایک جائز دفاعی کارروائی کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595859

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں