وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات

74
constitutional

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حفیظ الرحمان چوہدری نے ملاقات کی ۔احسن بھون اور حفیظ الرحمان چوہدری نے اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

جمعہ کو وزارت قانون وانصاف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،احسن بھون اور حفیظ الرحمان چوہدری نے وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے مسائل کا احساس کیا۔

گزشتہ دور میں حکومت اور بار ایسوسیشنز، بار کونسلز کے درمیان جو رابطہ منقطع رہا ہے اسے بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہاؤسنگ پراجیکٹ جو کہ تعطل کا شکار ہے اس کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔