اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر قانون نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعاکی ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کاملہ فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔