29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا اسلام...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ آئی سی سی آئی سی پیک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں حکومت کا پارٹنر بنے اور سی پیک منصوبے کا ایک خصوصی سیل بنائے جو نجی شعبہ کیلئے اس منصوبے میں چین کے ہم منصوبوں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کے مواقع تلاش کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر ایک تھنک ٹینک بنائے جو حکومت کو مستقبل کے ترقیاقی منصو بے بنانے میں تعاون کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک چین سے زیادہ پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا کیونکہ اس کے ذریعے ہمارے ملک میں توانائی اور انفراسٹریکچر کی ترقی کے منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ گذشتہ 66 سالوں میں پاکستان میں 16ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا گیا جبکہ سی پیک کے تحت 2018ءتک پاکستان میں 11ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور 2025ءتک 30 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں کو معیشت کے قومی دھارے میں لایا جا رہا ہے جس سے ان علاقوں میں روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ صدی ایشیاءکی صدی ہے اور اس میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے کیونکہ پاکستان خطے میں علاقائی روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32099

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں