وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال کی‏ مسجد نبوی ﷺ میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی ہلڑبازی کی شدید مذمت

51

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے ‏مسجد نبوی ﷺ میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی طرف سے ہلڑبازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ یہ وہ مقام ہے جہاں آواز اونچی کرنے کی ممانعت ہے ۔ عمران نیازی اپنے حمایتیوں میں جس جنونیت اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کے لئے کینسر ہے۔