اٹک۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اٹک کے ہونہار طلبہءکے لیے علم کو انکی دہلیز تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں اٹک کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پوار کریں گے۔ انہوں نے یہ بات ہٹیاں اٹک روڈ پر ایک ہزار کنال پر تعمیر کی جانے والی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد، اٹک کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹرزہیرحسنین ،اسٹنٹ رجسٹرار الطاف حسین سیال ،رجسٹرار ڈاکٹر ثروت ناز مرزا ،پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شاہد علی خان،ڈائریکٹر ورکس سہیل بھٹی،اسٹوڈنٹس ریسورس سینٹر وقاص چوہدری ،ڈین سائینسز ڈاکٹر عبد الشکور،ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات،اے ڈی سی جی اکرام الحق،اسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیرکے علاوہ مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداران کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ ءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32119