وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کب کراچی ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت

100
جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاو سنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کراچی ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کی ۔ مولانا عبدالواسع نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ۔ وفاقی وزیر نے دھماکے میں جان بحق خاتون کے خاندان سے اظہار ہمدردی اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔