- Advertisement -
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے مصر کے سفیر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ سیاحتی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لئے پُرعزم ہے ،پاکستان، مصر کے ساتھ سپورٹس ایکسچینج پروگرامز پر کام کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو عملی تعاون میں بدلیں گے، ادارہ جاتی سطح پر تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583160
- Advertisement -