اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ بدھ کو چیمبر کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں عاطف اکرام شیخ نے وفاقی وزیر تجارت کو ٹریڈ آرگنائزیشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں منتخب ہونے والی باڈیز کا دورانیہ 2 سال کا تھا جو اب ایک سال کردیا گیا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ چیمبرز اور دیگر تنظیموں کے نو منتخب عہدیداران کی مدت 2 سال برقرار رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کا عرصہ انتہائی مختصرہے،منتخب عہدیداران کو ایجنڈے کی تکمیل کیلے وقت چاہئے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کو مسئلے کے حل کیلئے بل پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،حکومت تحفظات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ٹریڈ باڈیز کے انتخابی عمل کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569134