29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے چیئرمین اے پی ایس ای...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے چیئرمین اے پی ایس ای اے کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس ای اے)کے چیئرمین زین محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں سویابین اور کینولا کی درآمدات پر ٹیرف میں تبدیلی کے ذریعے مقامی پیداوار کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل اور سیکرٹری تجارت جواد پال نے بھی شرکت کی ۔زین محمود نے مقامی کسانوں کے تحفظ اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیرف سٹرکچر میں مناسب تبدیلیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف میں اصلاحات سے پاکستان میں آئل سیڈز کی کاشت اور پروسیسنگ کو فروغ ملے گا جس سے درآمدات پر انحصار کم ہو گا اور خود انحصاری کو فروغ حاصل ہو گا۔چیئرمین اے پی ایس ای اے نے سورج مکھی، سویابین اور کینولا سمیت مختلف آئل سیڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں تاکہ ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے اور مقامی صنعت کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وفد کو حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت تجارت ایسی پالیسیوں کو فروغ دے گی جو مقامی زرعی ویلیو چین اور صنعتی ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593195

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں