وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ

49
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ کیا اور وفاقی تعلیمی بورڈ میں ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔ وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم کو بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے جس پر مبارکباد کا مستحق ہے ،اسسمنٹ کا سسٹم بہت اچھا ہے ،طالب علموں میں رٹہ کا نظام اب ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کا نظام پہلے سے بہت بہتر کر دیا گیا ہے جس پر ادارے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات کے سلسلے کو ڈیجیٹلائز کرنے سے شفافیت میں اضافہ ہو گا ،تعلیم کے شعبے کی ترقی اولین ترجیح ہے ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے فیڈرل بورڈ میں پودا لگا کر شجر کاری کا افتتاح بھی کیا۔