وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیئٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے اقدامات، اصلاحات اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ لی

106
وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کریں گے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے آج جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیئٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے اقدامات، اصلاحات اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم خان کو ہدایت کی کہ فیڈرل بورڈ کے تحت امتحان دینے والے طلبہ کی پاس ہونے کی شرح کو80 فیصد سے بڑھا کر 90 فیصد تک لے جائیں۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ اسلام آباد کے اسکولز کی کوالٹی اور انفراسٹرکچر ملک کے باقی حصوں سے بہتر ہونا چاہیئے۔

انہوں نے طلبہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیچیدہ قوانین میں زیادہ سے زیادہ آسانی لانے کی ہدایات بھی کیں۔وفاقی وزیر نے چیئرمین فیڈرل بورڈ کو سروسز مہیا کرنے میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایات کیں۔