31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا دادو میں سیلاب متاثرین کی...

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا دادو میں سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خان، سیکرٹری پاور ڈویژن، راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی)، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) اور ضلعی انتظامیہ نے ضلع دادو میں سیلاب متاثرین کےلئے 500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی دادو میں خیمہ بستی قائم کر دی ہے۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے جمعہ کو خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق مقامی ایم این ایز، ایم پی اے اور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں سیلاب سے متاثرہ افراد کےلئے فلڈ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

این ٹی ڈی سی، سیپکو اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے انجینئر خرم دستگیر خان کو بریف کیا کہ فلڈ ریلیف کیمپ میں 100 ٹینٹ لگائے جا رہے ہیں جو 500 کے وی گرڈ سٹیشن دادو کی رہائشی کالونی کے احاطے میں قائم ہے۔ ریلیف کیمپ میں مقیم لوگوں کو خوراک، ادویات، پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جارہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ حکومت بے گھر متاثرین کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے بچوں کی تعلیم کا انتظام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ سول انتظامیہ کی سفارشات کے مطابق خیمہ بستی کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خان نے 500 کے وی گرڈ سٹیشن دادو کو سیلاب سے بچانے کےلئے پشتوں، بندوں اور دیگر حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں انتھک کوششوں پر پاک فوج، سول انتظامیہ اور این ٹی ڈی سی کی کاوشوں کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=327622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں