وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب (کل) غازی دفتر میں عوامی مسائل خود سنیں گے، ترجمان

102

ہری پور۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان ہفتہ کی بجائے (کل) اتوارکو غازی دفتر میں عوامی مسائل سننے کے لئے خود موجود ہوں گے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے ترجمان کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بناءپر عمر ایوب خان ہفتہ کی بجائے اتوار کو غازی آئیں گے۔ لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے حوالہ سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔