- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے اٹالین ملٹی نیشنل تیل و گیس کمپنی ای این آئی کے نائب صدر لیپو پیٹیلینے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اٹالین وفد کو ملکی معیشت کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی پر بھرپور اور مکمل توجہ دے رہا ہے جس میں سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=685
- Advertisement -