وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عالمی بنک گروپ کے صدر جن یونگ کو خط

106

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بنک سے کہا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنا کردار ادا کرے‘ عالمی بنک کی جانب سے ثالثی عدالت کی تشکیل کے عمل کو روکنے کے فیصلے سے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے مفادات اور حقوق کو سخت نقصان پہنچے گا۔یہ مطالبہ وزیر خزانہ نے ہفتہ کو عالمی بنک گروپ کے صدر جن یونگ کم کے نام بھیجے گئے ایک خط میں کیا ہے۔وزیر خزانہ نے عالمی بنک کے صدر کی جانب سے 12 دسمبر 2016کو اپنے نام خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بنک کے فیصلے سے سندھ طاس معاہدہ(1960)کے تحت پاکستان کے مفادات اور حقوق کو سخت نقصان پہنچے گا۔