وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی پرنس کریم آغا خان سے ملاقات

150
APP10-07 PARIS: December 07 - Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar interacting with Prince Agha Khan during 75th Anniversary celebrations of French Agency for Development (AFD). APP

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیرس میں پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فرانس کے ادارہ برائے ترقی اے ایف ڈی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ہوئی۔بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے پرنس کریم آغا خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سماجی شعبہ کی ترقی میں ان کی خدمات کی معترف ہیں۔ اس موقع پر پرنس کریم آغا خان نے پاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناﺅںکا اظہار کیا۔