26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

- Advertisement -

حکومتی ٹی او آرز بہت جامع اور واضح ہیں جس سے پاناما پیپرز معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنائی جا سکتی ہیں، موجودہ حکومت تمام معاملات پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار رہی ہے اور آج بھی تمام معاملات کے حل کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی ٹی او آرز بہت جامع اور واضح ہیں جس سے پاناما پیپرز معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنائی جا سکتی ہیں لیکن اس کے باوجود ان ٹی او آرز میں بہتری کیلئے بات کی جا سکتی ہے، موجودہ حکومت تمام معاملات پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار رہی ہے اور آج بھی تمام معاملات کے حل کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا خط ٹی او آرز نہیں بلکہ چارج شیٹ ہے۔ اپوزیشن کے ٹی او آرز تو ایک مخصوص شخص اور اس کے خاندان کیلئے بنائے گئے ہیں۔ حکومت نے پاناما پیپرز کے معاملے کے فوری بعد اپوزیشن کے مطالبے پر ہی سپریم کورٹ آف پاکستان کو تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خط لکھ دیا تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ یہ کمیشن مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3982

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں