وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے (کل) تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا

99

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے( کل) پیر کو تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔اجلاس میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اتوار کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں علماءکے ساتھ دھرنے سے نمٹنے کے لئے حتمی مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں ختم نبوت کے معاملے پر قوم میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔