وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کاننکانہ صاحب شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

115

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سابقہ ادوار حکومتوں میں ہو نے والی کرپشن کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، عالمی اہمیت کے حامل ننکانہ صاحب شہر کی خوبصورتی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ملک میں قانون کی بالادستی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے انتظامات اور ننکانہ صاحب شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے،حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔