28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر داخلہ سے پاک ۔گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے...

وفاقی وزیر داخلہ سے پاک ۔گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان کی ملاقات، پاک۔ جی سی سی کانفرنس کی سفارشات سے آگاہ کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے پاک ۔گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔

وفد میں متحدہ عرب امارات کے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر سعید عبداللہ السویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کرنل رشید ساری، سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ میجر جنرل سعد بن سعود العجمی، عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈیئر محمد صالح علی راشد،بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد، کویت کے ڈائریکٹر آپریشنز کرنل نصیر بدر اور جی سی سی، سی آئی سی سی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عیسیٰ سعید شامل تھے۔

- Advertisement -

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک ۔ جی سی سی کانفرنس میں شرکت پر متحدہ عرب امارات۔ سعودی عرب۔ قطر۔ کویت۔ بحرین اور عمان کے وفود کا شکریہ اداکیا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید نے پاک۔ جی سی سی کانفرنس کی سفارشات سے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کامیاب کانفرنس پر اے این ایف پاکستان اور گلف تعاون کونسل کے مندوبین کو مبارکباد دی اور بھر پور تعاون کو سراہا۔

تمام مندوبین کا انسداد منشیات کے سلسے میں حکومت پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ملاقات میں انسدادِ منشیات کیلئے رواں سال کے آخر تک پاک-جی سی سی ممالک کے نارکوٹکس کے وزرا کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک منشیات کے سدباب کیلئے جی سی سی وزرا کے ساتھ ایک ہی فورم پر بڑے فیصلے لئے جائیں گے۔ انسداد منشیات کے حوالے سے سفارشات کے نتیجے میں باہمی تعاون مزید مضبوط ہو گا۔باہمی تجاویز کی روشنی میں مؤثر حکمتِ عملی بنانے میں مدد ملے گی، ہم مل کر معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ خوشی ہے کہ آپ پاکستان تشریف لائے۔ جی سی سی کے تمام ممالک ہمارے لئے نہایت قابلِ احترام ہیں۔ ہم نے اینٹی نارکوٹکس کے ادارے کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا ہے،ہم نے ماضی میں بھی مشترکہ آپریشن کئے ہیں اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ امورطلال چوہدری نے کہا کہ منشیات کے سدباب کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام مندوبین نے پاکستان کی جانب سے انسداد منشیات کے ضمن میں لئے اقدامات کو سراہا۔ کانفرنس ندوبین کا کہنا ہے کہ کانفرنس نے انسداد منشیات کے حوالے باہمی تعاون کو بڑھانے کا موثر موقع فراہم کیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583891

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں