اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت دے دی۔گزشتہ روز شرپسندوں کے پتھرائو سے اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہوئی اور انہیں پمز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، زخمی اے ایس پی محمد علیم کا لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں علاج کرایا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ زخمی اے ایس پی محمد علیم کو مزید علاج کے لیے لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں شفٹ کر دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے پمز اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اے ایس پی محمد علیم سے خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے بارے میں استفسار کیا۔