وفاقی وزیر داخلہ کا بھارت کی طرف سے مقبوضہ کمشیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی شدید مذمت

71

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کمشیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارایت کو ختم کرنا ظلم کی انتہاءاور ناانصافی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔ انہوں کہا کہ حق خوداردیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کا بنیادی حق نہیں چھین سکتی۔