وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

194
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر داخلہ نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور ہم مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو جلد ختم کر کے دم لیں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ واقعہ کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ مولان فضل الرحمان، عہدیداران اور کارکنان سے تعزیت بھی کی۔