وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

116

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمان کے باہر پیش آنیوالے واقعے کو افہام وتفہیم کے ساتھ ایک دو روز میں حل کر لیا جائے گا، بڑے لیڈر کی سوچ اور حوصلہ بڑا ہوتا ہے، عمران خان کو اپنی زبان پر کنٹرول حاصل نہیں اور جسے چاہتے ہیں گالیاں دے دیتے ہیں، تحریک انصاف کے نوجوان کبھی شاہد خاقان عباسی اور کبھی دوسروں پر حملے کرتے ہیں ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی بنائی ہے ، جماعت اسلامی اور فاٹا کی جانب سے بھی جرگہ آیاہے ، ہم اپنے اراکین کے فیصلے کا احترام کریں گے،اس مسئلے کو افہام وتفہیم کے ساتھ ایک دو روز میں حل کر لیا جائے گا۔