وفاقی وزیر زاہد حامد اور سکندر حیات بوسن کے درمیان ملاقات

96

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں وزراءنے نیشنل بائیو سیفٹی سنٹر کے تحت کام کرنے والی کمیٹیوں کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے تجویز پیش کی کہ اس ٹیکنیکل کمیٹی میں ماہرین کی تعداد بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ماہرین کی خدمات وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سے مستعار لی جا سکتی ہیں یا قوانین کے مطابق نئی تقرریاں کی جا سکتی ہیں۔ دونوں وزراءکے مابین کمیٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے کمیٹی میں صوبائی سیکرٹریز کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ دونوں وزارتوں کے اعلیٰ حکام آپس میںمل بیٹھ کر سفاشات تیار کریں گے اور رپورٹ دونوں وزارتوں کو آئندہ ہفتے تک پیش کر دی جائے گی۔ پا