وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی محمد اعظم خان سواتی کا ویانا میں نیوکلیئر سائنس و ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب

89

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی(آئی اے ای اے)کے پلیٹ فارم کے زریعے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کا اپنا تجربہ دیگر ترقی پذیر ممالک کیساتھ شیئر کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستان کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کا چالیس سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ویانا میں آئی اے ای اے کے زیر اہتمام نیوکلیئر سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق پہلے وزارتی سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بجلی کی پیداوار،صحت،صنعت اور زراعت جیسے شعبوں میں جوہری توانائی کے پر امن استعمال میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔اعظم سواتی نے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کو فروغ دینے میں آئی اے ای اے کو کردار کو سراہا جس سے موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے اور پائیدار ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کا چالیس سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے،پاکستان عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی(آئی اے ای اے)کے پلیٹ فارم کے زریعے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کا اپنا تجربہ دیگر ترقی پذیر ممالک کیساتھ شیئر کرنے کیلئے تیار ہے۔چیےر مین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم اور ویانا میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان بھی کانفرنس میں شرکت کرہے ہیں۔