وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا معروف سائنسدانوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس

43

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدارت معروف سائنسدانوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل سائنس، ٹیکنالوجی اورانوویشن پالیسی کے مسودے پر شرکاءکی رائے لی گئی۔ یہ پالیسی وزیراعظم کے وژن کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی کو حکومت کے قومی معاشی ایجنڈے کے مرکزی ستون کے طور پر استعمال میں لانے کے لیے 9 سال کے وقفے کے بعد تشکیل دی جارہی ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر ہارون احمد، ڈاکٹر عطا الرحمٰن چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے ایس اینڈ ٹی، ڈاکٹر عربیلا بھٹو، ڈاکٹر محمد اشرف سابق وی سی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، ڈاکٹر تصور حیات سیکرٹری جنرل پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور ڈاکٹر فضل احمد خالد چیئرمین پنجاب ایچ ای سی نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ماہرین کی جانب سے دئیے گئے مشوروں اور رائے کو سراہا۔