19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر سردار محمد یوسف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے...

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے عہدیداران کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے پیر کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے عہدیداران نے ملاقات کی، وکلاء کے وفد نے سردار محمد یوسف کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ وکلاء آئین پاکستان کے سیکشن 295 سی کے تحت ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں، ملک میں جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلاء اور بار ایسوسی ایشنز کا کردار انتہائی اہم ہے، وکلاء معاشرے کا وہ اہم طبقہ ہیں جو عوام کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہمیشہ سے جدوجہد کر رہے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے اور امن و امان کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو قانون سے آگاہی حاصل ہو۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے عہدیداران نے 15 مارچ کو بھرپور طریقے سے یوم تحفظ ناموس رسالت منانے پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو خراج تحسین پیش کیا، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے لئے گرانٹ کا چیک صدر بار حافظ نسیم ایڈوکیٹ کو دیا، ملاقات میں تحصیل چیئرمین شیخ محمد شفیع ، سیکرٹری جنرل ابرار احمد ایڈوکیٹ اور اسد علی چوہان ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573639

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں