وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ میں افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہار

61
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈیر محمد خالد اور دیگر افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے ان سپوتوں نے انسانیت کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے عظیم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے ہرشخص کیلئے ان کی قربانی ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔