25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...

وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ساہیوال کے دفتر کا دورہ

- Advertisement -

ساہیوال۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ساہیوال کے دفتر کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے جاری فیلڈ سروے کا جائزہ لیا اور وہاں موجود سائلین سے ملاقات بھی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سردار رزاق محمود نے پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت معاشرے کے نادار طبقات کو مالی مدد فراہم کرکے انہیں غربت سے نکالنے کے ایک بڑے پروگرام پر عمل کر رہی ہے جس کے تحت انہیں ماہانہ وظیفہ دینے کے ساتھ ساتھ مستحق طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف اور حاملہ خواتین کو فوڈ سپلیمنٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کی اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں تاکہ اس کے فوائد عام آدمی تک بھی پہنچ سکیں۔

- Advertisement -

اس سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار رزاق محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں کفالت پروگرام کے تحت ایک لاکھ3ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد کو ماہانہ 13500 روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے اور ان افراد کی رجسٹریشن کا کام ہر وقت جاری رہتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مستحق افراد کے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے اسی پروگرام کے تحت ”وسیلہ تعلیم“ وظائف بھی دیئے جا رہے ہیں

جبکہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی کفالت کے لئے بھی خواتین کو فوڈ سپلیمنٹ اور ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے ان پروگراموں کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ فیلڈ سروے کے دوران کوئی مستحق گھرانہ مالی امداد سے محروم نہ رکھا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585896

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں