وفاقی وزیر سید نوید قمر کی برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

201
عمران خان ملک کے بدترین مالی خسارے کا ذمہ دار ، حکومت الگ الگ الیکشن کا مطالبہ قبول نہیں کرے گی،وزیر تجارت سید نوید قمر

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سید نوید قمر نے جمعرات کو برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

وزیر نے میڈیا کو اپنے دورے کے مقاصد کے ساتھ ساتھ یورپی پارلیمنٹ کے اہم اراکین، یورپی کمیشن کے سینئر حکام، مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کے اہم اراکین اور بیلجیئم کے رہنمائوں کے ساتھ اپنی مصروفیات کے بارے میں بتایا۔

ملاقات کے دوران یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان بھی موجود تھے۔