اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف اپنے حکومتی صوبوں میں عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں ملک کو درپیش توانائی بحران سمیت دہشت گردی اور اقتصادی صورتحال کے بڑے چیلنجز کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے اپنے اس ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں حل کر دیا ہے