- Advertisement -
کراچی۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری نے ترکیہ میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ترکیہ میں شدید زلزلے کی خوفناک خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے،زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=349945
- Advertisement -