وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

74

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں، دعا ہے کہ یہ عید پوری امت مسلمہ کے لیے خوشی، محبت اور امن کا پیغام لے کر آئے۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے، عید الاضحیٰ کا دن ہمیں ایثار، قربانی، یکجہتی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے،اللہ ہمیں ترقی، خوشحالی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان بنانے کی توفیق دے۔