وفاقی وزیر شفقت محمود سےپاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات

89

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ثقافتی ورثہ شفقت محمود سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے بدھ کو یہاںملاقات کی۔ملاقات کے دوران ، دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ریاستوں کے مابین ان کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں معززین نے تعلیم ، ثقافت اور مہارت کی ترقی کے میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بیرون ملک مقیم بڑی پاکستانی کمیونٹی کا دوسرا بڑا گھر ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کی ترقی میں نمایاں حصہ لے رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے کی ترقی اور بہتری کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور شفقت محمود کے وژن کو سراہا۔