وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا این ایچ اے کا دورہ

121

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے منگل کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے کے چیئرمین نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کو جاری متعدد جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے خصوصی طور پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے منصوبوں کی تعمیراتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹ ایک ساتھ مکمل کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر کو شہداد کوٹ اور خضدار کے درمیان سٹرٹیجک روٹ کے حوالے سے بھی خصوصی طور پر بریفنگ دی گئی۔