28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان میں یونیسف کے نمائندے عبداللہ...

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان میں یونیسف کے نمائندے عبداللہ فاضل کی ملاقات ، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان میں یونیسف کے نمائندے عبداللہ فاضل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کے مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون، بہتری اور فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبداللہ فاضل نے وفاقی وزیر کو صحت کے شعبے میں یونیسف کے اہم اقدامات اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں حفاظتی ٹیکوں، غذائیت، ڈیجیٹل ہیلتھ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔ دونوں فریقین نے صحت کے ان شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر میں ریفرل سسٹم اور بنیادی مراکز صحت کی کمی کے باعث بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔

- Advertisement -

اس مسئلے کا واحد پائیدار حل ٹیلی میڈیسن ہے، جو آنے والے وقت میں ہر شہری کو صحت کی سہولیات اس کی دہلیز پر مہیا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحت کی سہولیات کی عوام تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان میں مریضوں کے میڈیکل ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مربوط پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے اور نادرا کے اشتراک سے ہر شہری کا شناختی کارڈ نمبر ہی اس کا ایم آر نمبر ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا واسطہ اللہ کی پیاری مخلوق سے ہے، جو تکلیف میں ہم سے رجوع کرتی ہے اور ہم اس کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587178

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں