ہری پور۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی جانب سے محلہ مدنی کھلابٹ میں فراہم کردہ سوئی گیس فراہمی سکیم مکمل ہو گئی۔ وفاقی وزیرعمر ایوب خان کے سیکرٹری نعیم خان نے شعلہ جلا کر منصوبہ کی تکمیل کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر مقامی افراد نے 58 لاکھ 10 ہزار روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی تکمیل پر وفاقی وزیر عمر ایوب خا ن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے وزارت توانائی و قدرتی وسائل کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع ہری پور کے سوئی گیس کے محروم علاقوں کو گیس فراہمی کیلئے تاریخ ساز منصوبوں کا آغاز کیا جبکہ بجلی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ہر گاؤں کونئے ٹرانسفارمر اور بجلی کے پول فراہم کئے،
اس کے علاوہ نئے فیڈرز کی تعمیر اور بوسیدہ تاروں کی تبدیلی کے ذریعہ بجلی کے مسائل کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا ہے۔