وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی نجی ٹی وی سے بات چیت

170
وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم سے ممبران پاکستان بار کونسل چوہدری اشتیاق احمد خان اور منیر کاکڑ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ملک سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) مکمل طورپر با اختیار ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ حکومت نیب کے قوانین میں ایسی کوئی ترامیم نہیں کررہی جو آج کل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلی بارگینگ کا قانون دنیا بھر میں موجودہے اور عام طور پر اس قانون کی موجودگی کی وجہ سے ہی لوگ رضاکارانہ طور پر رقم واپس کر دیتے ہیں۔